وزیراعظم کی قرضے معاف کرنے کی اپیل پر اہم پیش رفت آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے اہم ترین اعلان کردیا

نیویارک(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے پاکستان سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ غریب
ممالک کی فوری مدد کا اعلان کردیا،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور عالمی بینک گروپ نے پاکستان سمیت کورونا وائرس سے سے متاثر ہونیوالے ترقی پذیر و غریب ممالک کی فوری مدد کا اعلان کردیا ہے اور غریب ملکوں کے قرضوں کی واپسی معطل کرنے سمیت نئی امداد اور رعایتی قرضے دینے کیلئے جی 20 ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔(یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان) سمیت دیگر ممالک کے قرضوں پر نظرثانی کا بیان دے چکے ہیں۔

جلد رابطہ کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے رعایتی قرضے لینے والے غریب ممالک کی معیشت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور دنیا کا دو تہائی خطہ شدید غربت کا شکار ہے اور اس کا بڑا حصہ ان غریب اور ترقی پذیر ممالک پر مشتمل ہے، ترقی پذیر و غریب ممالک کے بحران اور ہر ملک کو درکار مالی ضروریات کا تخمینہ لگانے کیلئے کچھ وقت لگے گا جس کیلئے عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف فنڈ نے قرضے کیلئے فنانسنگ فراہم کرنے والے جی 20 ممالک کو غیر پائیدار قرضوں کی صورتحال سے دوچار غریب ممالک کی نشاندہی کرنے اور ان کی ضروریات کا تخمینہ لگانے کے حوالے سے پیشکش کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments