پاکستان مین کرونا وائرس کیوں پھیل رہا ہے؟عابد شیر علی نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے


لندن پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی عوام کو 50لاکھ گھر بنا کر دینے تھے وہ ایران سمیت دیگر ممالک سے آنے والوں کو اچھی خوراک اور رہا ئش دینے میں ناکام ہو گیا ،پاکستان مین کرونا وائرس حکومت کی غلط پا لیسیوں کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔

پاکستان مین کرونا وائرس کیوں پھیل رہا ہے؟عابد شیر علی نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے


تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران نیازی تا حال کرونا وائرس کی پھیلتی ہو ئی وبا کو روکنے کے لیے کو ئی مثبت پا لیسی نہیں بنا سکا ،پی ٹی آئی حکومت نے تو پنجاب میں 50لاکھ بے گھر افراد کو گھر بنا کر دینے تھے، عمران نیازی تو ایران سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مشتبہ زائرین کو نہ تو اچھی رہائش دے سکے اور نہ اچھا کھانا۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کی عوام کے لیے مختلف پیکجز کا اعلان کیا مگر پاکستان کے وزیر اعظم نے کچھ نہیں کیا کیو نکہ یہ سلیکٹڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کرونا وائرس پر کوئی واضح پا لیسی نہیں بنا سکی، ملک میں لاک ڈاؤن کے با وجود کرونا وائرس پھیل رہا ہے۔

جس نے پچاس لاکھ گھر بنا کر دینے تھے وہ ایران اور دیگر ممالک سے آئے سینکڑوں لوگوں کو اچھی رہائش اچھی خوراک چند دن نہ دے سکا اور انہیں بغیر کسی سہولت کے پورے ملک میں چھوڑ کر کرونا کی وباء کو پھیلایا
اور ابھی تک حکومت کرونا پر اپنی پالیسی واضح نہ کرسکی ہر طرف ہے تو بس نااہلی ✋

Post a Comment

0 Comments