Corona virus cases increase in Pakistan, lockdown in country, 34 lives lost پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزمیں مزید اضافہ ، ملک میں لاک ڈاﺅن ، 34 افراد زندگی ہار گئے




اسلام آباد کورونا وائرس نے اس وقت تقریبا پوری دنیا کو ہی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم اب اس کے پاکستان میں بھی وار تیز ہو گئے ہیں ، مملکت خداد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان 95 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2386 ہو گئی ہے جبکہ 34 افراد موت کے آگے زندگی ہار گئے ہیں ، 9 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور 107 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن چکا ہے جہاں اب تک مریضوں کی تعداد 922 تک جا پہنچی ہے ، 9 افراد بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں جبکہ 6 کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے
سندھ میں اب تک 761 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں ،11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 58 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
خیبر پختون خواہ میں اس وقت کورونا وائرس کے 276 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 افراد انتقال کر گئے ہیں تاہم 19 وائرس سے جنگ جیتنے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں ۔
بلوچستان میں 169 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ، ایک شخص وائرس کے باعث جاں بحق ہواہے جبکہ 17 صحت یاب ہوئے ہیں ۔
گلگت بلتستان میں میں بھی کیسزکی تعداد میں اضافہ ہواہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 187 ہو گئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 4 وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ ۔
اسلام آباد میں 62چ افراد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ، تین صحت یاب ہو کر واپس لوٹ گئے ہیں ۔آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں ۔
دنیا کی صورتحال
چین سے شروع ہونے والے اس وائرس نے اب تک پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے ، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 53 ہزار 146 افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم دو لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اس وقت امریکہ ہے جہاں 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 6 ہزار 53 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں مرنے والوں تعداد 13 ہزار 915 ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
سپین میں بھی کورونا کے وار تیز ہو گئے ہیں اور وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10ہزار 348 ہو گئی ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے بھی اوپر جا پہنچی ہے ۔


Post a Comment

0 Comments